لڑائی جھگڑوں میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

لڑائی جھگڑوں میں خاتون  سمیت تین افراد شدید زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ دائرہ دین پناہ کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑوں کے دو واقعات میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔۔۔

۔پہلا واقعہ موضع عیسن والا میں پیش آیا جہاں محمد رمضان ہتوانی کے مطابق اس کا بیٹا الطاف حسین اور داماد محمد اشفاق اپنے رقبہ پر گندم کی فصل کو پانی لگانے گئے تو محمد اعظم، محمد ارشاد اور محمد طارق مسلح ہو کر آ گئے اور دونوں پر تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ بعد ازاں ملزمان دونوں کو گھر کے کمرے میں بند کر کے چلے گئے تاہم 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو آزاد کرا لیا۔دوسرا واقعہ موضع ٹبہ شاہ یعقوب میں پیش آیا جہاں ملزمان نے منظور مائی، عمیر اور محمد زوہیب کو سوٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں