گنے توڑنے سے منع کرنے پر کاشتکار پرچھریوں سے حملہ

گنے توڑنے سے منع کرنے پر  کاشتکار پرچھریوں سے حملہ

سکندرآباد (نامہ نگار) موضع کھاکھی پنچانی میں زمیندار کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غریب کاشتکار پر چھریوں اور ۔۔۔

پسٹل کے بٹ سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق زمیندار کا بیٹا محمد مصور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کاشتکار محمد حسنین کی کماد کی فصل سے گنے توڑ رہا تھا۔ کاشتکار محمد حسنین نے گنے توڑنے سے منع کیا تو ملزم طیش میں آ گیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد حسنین پر چھریوں اور پسٹل کے بٹ سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں محمد حسنین اور اس کا ایک ساتھی شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم محمد مصور کو اسلحہ اور چھریوں سمیت پکڑ کر تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں