بوریوالا میں پٹرول کی قلت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بوریوالا میں پٹرول کی قلت  عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بورے والا(سٹی رپورٹر )بوریوالا کے نواحی علاقوں اڈا عمر پور بنگلہ،مانا موڑ،جملیرا،کچی پکی،فتح شاہ،دیوان صاحب،ساہوکا،شیخ فاضل،ڈلن بنگلہ،ماچھیوال سمیت متعدد علاقوں میں عوام کو پٹرول کی قلت کا سامنا عوام شدید پریشانی سے دوچار انتظامیہ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔

 ان علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بعض پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے چانسز کے پیش نظر پٹرول کو سٹاک کر لیا ہے پٹرول کی قلت کے باعث عوام کی پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں شہریوں کے مطابق پٹرول پمپ مالکان صرف 100 روپے کا پٹرول دے رہے ہیں اس سے زیادہ کا دینے سے انکاری ہیں جبکہ حکمران طبقے کے ذمہ داران ملک میں پٹرول کی فراوانی کا دعوی کر رہے ہیں یہاں جان بوجھ کر قلت پیدا کی جا رہی ہے تاہم پٹرول پمپ مالکان کا مؤقف ہے کہ سٹاک اور اضافی چارجز والا کوئی معاملہ نہیں ہے ،ہمیں پٹرول کی سپلائی کم مل رہی ہے اسی تناسب سے فروخت کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں