منشیات فروشی کے جرم میں ملزم کو چودہ سال قید

منشیات فروشی کے جرم  میں ملزم کو چودہ سال قید

بوریوالا (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج بوریوالا محسن کموکا نے منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو۔۔۔

 چودہ سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 628/24 بجرم 9C کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محسن کموکا کی عدالت میں جاری تھی۔ عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم فیاض ولد نذیر احمد قوم ملک سکنہ عزیز آباد بوریوالا کو چودہ سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم فیاض کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سات کلو آئس، چرس اور پوست برآمد کی تھی۔ عدالت نے شواہد مکمل ہونے پر ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں