بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر ملزموں کے خلاف مقدمہ
بوریوالا(سٹی رپورٹر )معصوم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی آبادی مجاہد کالونی بوریوالا گلی نمبر 1 کی رہائشی 6 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اطلاع ملنے پر۔۔۔
تھانہ سٹی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزمان علی حسن ولد نذیر احمد،سیف اللہ ولد جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ڈی ایس پی بوریوالا رانا عمران ٹیپو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کم سن بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔