ایران پر جنگ مسلط کرنا سفاکیت،رہنما جماعت اسلامی

ایران پر جنگ مسلط کرنا سفاکیت،رہنما جماعت اسلامی

امریکی اور اسرائیلی حملے میں سینکڑوں بیگناہ عام شہریوں کا بھی خون بہایا جارہا ایران کو دفاع کا حق حاصل ،مسلمان متحد ہوکر ظالموں کا مقابلہ کریں،خطاب

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے کیخلاف مظفرگڑھ میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا گیا،احتجاج میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کیخلاف مظفرگڑھ میں جماعت اسلامی نے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی میں امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر جنگ مسلط کرنا سفاکیت ہے ،امریکی اور اسرائیلی حملے میں سینکڑوں بیگناہ عام شہریوں کا بھی خون بہایا جارہا ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ،مسلمان متحد ہوکر ظالموں کا مقابلہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں