چٹی پلی میں جامعہ عثمان بن عفان میں افطار ڈنر

چٹی پلی میں جامعہ عثمان بن عفان میں افطار ڈنر

سول سوسائٹی، علما اور کاروباری حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) چٹی پلی میں محمود احمد کی جانب سے جامعہ عثمان بن عفان ایجوکیشنل کمپلیکس میں ایک پُروقار اور روح پرور افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندے ، علما کرام، معزز کاروباری شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا ماحول خوشگوار اور بھائی چارے کی مثال پیش کر رہا تھا۔ محمود احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شرکت کو اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اخوت، محبت اور باہمی تعاون کا درس دیتا ہے اور اس طرح کی تقریبات سے معاشرے میں یکجہتی اور بھائی چارہ فروغ پاتا ہے ۔جامعہ کے سربراہ مولانا شکیل احمد ظفر نے ادارے کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور بتایا کہ طلبہ کی اخلاقی، تعلیمی اور روحانی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ نوجوان نسل کو دین اسلام کی صحیح تعلیمات سے روشناس کراتا ہے اور انہیں ذمہ دار شہری بناتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں شامل تھیں۔ شرکاء نے محمود احمد کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہا اور اسے یادگار افطار تقریب قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں