9آپریشن سرکلز کو 226ایل ٹی سپن پولز فراہم

9آپریشن سرکلز کو 226ایل ٹی سپن پولز فراہم

ملتان 23،خانیوال 16، مظفر گڑھ 31،ساہیوال کیلئے 29پولز مختص

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے جنوری 2026ء کے اختتام تک تمام ڈپوزٹ سروس کنکشنز کی فراہمی کے لئے ایل ٹی سپن پولز کا اجراء مکمل کر دیا ہے ۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری ایلوکیشن کے مطابق 9 آپریشن سرکلز کو 31 فٹ کے 226 ایل ٹی سپن پولز فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں دسمبر 2025ء میں ڈیمانڈ نوٹسز ادا کرنے والے 126 اور جنوری 2026ء میں ادائیگی کرنے والے زیر التواء 100 ڈپوزٹ سروس کنکشنز شامل ہیں۔پولز کی تقسیم کے مطابق میپکو ملتان سرکل کو 23، خانیوال کو 16، مظفرگڑھ کو 31، ساہیوال کو 29، بہاولپور کو 42، وہاڑی کو 54، رحیم یار خان کو 26 اور بہاولنگر کو 5 پولز دیے گئے ہیں۔تمام آپریشن سرکلز کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریجنل سٹور ملتان سے پولز حاصل کریں۔، فوری تنصیب کروائیں اور ٹاسک مکمل ہونے پر رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجیں۔میپکو انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے صارفین کو بروقت بجلی کے کنکشنز فراہم ہوں گے اور پچھلے زیر التواء ڈپوزٹ کنکشنز کے مسائل جلد حل ہوں گے ، جبکہ مستقبل میں اس طرح کی ترسیل اور تنصیب کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں