ایک ہی روز میں چوری کے چار واقعات، شہری پریشان

ایک ہی روز میں چوری کے چار واقعات، شہری پریشان

دکان، سکول اور زرعی رقبہ سے سامان غائب ،الگ الگ مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کوٹ ادو میں ایک ہی روز کے دوران چوری کے چار مختلف واقعات پیش آئے جن میں دکان، سکول اور زرعی رقبہ سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کر لی گئی، پولیس نے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ چک نمبر 518 ٹی ڈی اے پیرجگی موڑ پر پیش آیا جہاں محمد اعجاز کی بورنگ کی دکان سے چور انورٹر مالیتی 48 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا۔دوسرا واقعہ گورنمنٹ پرائمری سکول بستی آڑہ میں پیش آیا جہاں چور سکول کے کمرے سے دو ڈرائی بیٹریاں مالیتی دو لاکھ روپے اور ایک انورٹر مالیتی پچاس ہزار روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔تیسرا واقعہ موضع ویرڑ سپرا بستی سپڑے والا میں پیش آیا جہاں جاوید اقبال کے زرعی رقبہ سے سولر موٹر بور مالیتی 95 ہزار روپے چوری کر لیا گیا۔چوتھا واقعہ موضع ڈونہ میں پیش آیا جہاں محمد عمیر شان نے اپنی گاڑی سرف رجسٹریشن نمبر 702/ALZ دو ملازمین کے حوالے کی تھی جو واپس نہ کی گئی۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں