شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش، دو ملزم گرفتار

شہری کے پلاٹ پر قبضہ  کی کوشش، دو ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے چار نامزد اور نامعلوم افراد کے ۔۔

خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔مظفر آباد پولیس کو خالد حسین نے درخواست دی کہ ملزم ظہیر، یوسف، وقار اور عثمان دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح ہو کر ڈنڈے سوٹے لئے اس کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے ۔ ملزموں نے چار دیواری کو توڑنا شروع کر دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں ظہیر اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں