ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں جونیئر ڈی ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹریننگ کالج میں جونیئر ڈی ایس پیز کے کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان محمد طاہر اور ۔۔
دیگر سینئر پولیس افسر بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے افسروں کی پیشہ ورانہ تربیت، نظم و ضبط اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او ملتان نے افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جدید تربیت یافتہ افسران پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔