زمیندار نے کماد میں آگ لگادی ، گھر بھی لپیٹ میں آگیا
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شمس آباد میں زمیندار عدنان شکور نے پابندی کے باوجود کماد کی کھوری میں آگ لگا دی،
جو متاثرہ نذیر احمد کے گھر تک پھیل گئی۔ اس کے نتیجے میں گھر میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم مویشی بھانہ میں موجود مویشی محفوظ رہے اور زندہ جلنے سے بچ گئے ۔ متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس پر کارروائی شروع کر دی گئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آگ لگانے والے زمیندار کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے ۔