دہشتگردی کیخلاف پاک افواج کی کارروائیاں ناگزیر ،بلال سلیم
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں اور ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کے ساتھ افغانستان سے جڑے نیٹ ورکس کے خلاف اقدامات امن و استحکام کے قیام کیلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف حالیہ کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔بیرسٹر بلال سلیم نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور افغانستان سے جڑے دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور ملک کے امن کیلئے دن رات خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔