سنگین جرائم میں ملوث ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

سنگین جرائم میں ملوث ملزم نے  خود کو پولیس کے حوالے کردیا

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کچہ کے رہائشی راشد ماچھی، جو مختلف جرائم میں ملوث تھا، نے گزشتہ روز ہتھیار دے کر خود کو پولیس تھانہ نوازآباد کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں جرائم کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کئے جانے کا امکان ہے ۔ شہریوں نے سکیورٹی میں اضافہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عام لوگ محفوظ رہ سکیں اور جرائم پیشہ عناصر کے عزائم ناکام ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں