گلوکارپٹھانے خان کی 26ویں برسی آج منائی جائے گی

 گلوکارپٹھانے خان کی  26ویں برسی آج منائی جائے گی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) صدارتی ایوارڈیافتہ برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارپٹھانے خان کی 26ویں برسی آج منائی جائے گی،

گھر میں قرآن خوانی کااہتمام بھی کیاجائے گا،عارفانہ کلام کی محفل رمضان المبارک کے بعدہوگی۔ پٹھانے خان 1926ء کو کوٹ ادو کی بستی تمبو والی میں پیدا ہوئے تھے اور انکا اصل نام غلام محمد تھا،انہیں غزل، کافی، لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا،پٹھانے خان نے کئی دہائیوں تک اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا اور خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ، مہر علی شاہ سمیت کئی شاعروں کے عارفانہ کلام کو گایا جس پر حکومت پاکستان نے اس نامور گلوکار کو 1979میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا،پٹھانے خان نے 79 مختلف ایوارڈز حاصل کیے ۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی لوک گلوکارکی دل میں اترنے والی آواز کے معترف تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں