نشہ آور دوا لے کر کھاتے ہی لڑکے کی حالت غیر
بورے والا (نمائندہ دنیا)میڈیکل سٹور نے نشہ آور دوا لے کر کھاتے ہی لڑکے کی حالت غیرہوگئی۔
تفصیل کے مطابق شہر اور گردونواح میں میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجکشن اور ادویات سمیت ممنوعہ ادویات کی متعدد اقسام کھلے عام فروخت کی جا رہی ہیں ۔عزیز آباد کے رہائشی 13 سالہ طالب علم حنظلہ نے مبینہ طور پر میڈیکل سٹور سے نشہ آور دوا لے کر استعمال کی تو اس کی حالت غیر ہو گئی، حفظ کے طالب علم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔