ٹرانسپورٹرز ، ہوٹل مالکان کو گاہکوں کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایات

ٹرانسپورٹرز ، ہوٹل مالکان کو گاہکوں  کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایات

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز اور ہوٹل مالکان کا اجلاس منعقد ہوا،

 

جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ بین الاقوامی حالات اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز بین الاضلاع سفر کرنے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں جبکہ ہوٹل مالکان رہائش کیلئے آنیوالے افراد کا مکمل ڈیٹا درج کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں