کہروڑپکا میں رجسٹری اسٹامپ کے حصول میں شدید مشکلات

کہروڑپکا میں رجسٹری اسٹامپ کے حصول میں شدید مشکلات

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)رجسٹری اسٹامپ حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بینک میں من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کے باعث لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ۔۔۔

 اسٹامپ خریدنے کے لیے وہ صبح سے لائن میں کھڑے رہتے ہیں اور شام تک انتظار کرنا پڑتا ہے ، تاہم بینک عملہ اور سکیورٹی گارڈ بعض افراد کو بغیر لائن کے سہولت دے دیتے ہیں جس سے ناراضگی اور جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے انتقال بند ہونے کی وجہ سے رجسٹری کے لیے بینک سے اسٹامپ حاصل کرنا شہریوں کے لیے مسئلہ بن گیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بینک عملے کا امتیازی سلوک فوری طور پر بند کرایا جائے اور رش کے پیش نظر دیگر بینکوں کو بھی رجسٹری اسٹامپ جاری کرنے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ شہری با آسانی اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں