خواتین کا استحصال جاری ،انسداد تشدد سنٹر فعال کیا جائے ،لبنیٰ ندیم
ملتان (لیڈی رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی اور عورت مارچ ملتان کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر پل مظفرآباد پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا
جس میں خواتین کے سماجی، معاشی اور سیاسی مسائل پر تفصیلی مکالمہ کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت عورت مارچ ملتان اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رہنما لبنیٰ ندیم نے کی جبکہ عوامی ورکرز پارٹی کی نمائندگی فرحہ خان نے کی۔ لبنیٰ ندیم نے کہا کہ خطے میں خواتین کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے ، اس لئے وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر کو مزید فعال بنانے اور گھریلو ملازمین خصوصاً کم عمر بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔