رمضان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی، میپکو کنٹرول رومز فعال
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران بھی بجلی کی بلاتعطل ترسیل او صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ہے ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میپکو ریجن میں قائم خصوصی کنٹرول رومز میں مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ افسر اور عملہ فیلڈ میں متحرک رہ کر سسٹم کی نگرانی کر رہے ہیں۔چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی، ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او ملتان سرکل ملک محمد یوسف، منیجر اسٹریٹجک پلاننگ عمران مجید، منیجر ڈسٹری بیوشن محمد رفیق کنول اور اسسٹنٹ منیجر پی ڈی سی فہد خان نے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میپکو میں بجلی کی فراہمی کے تسلسل کی مانیٹرنگ کی اور سسٹم آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔