الخدمت فاؤنڈیشن کا کفالتِ یتامیٰ ڈے ، راشن ، عیدی تقسیم
ملتان (کرائم رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان کے شعبہ خواتین نے مردانہ تنظیم کے تعاون سے کفالتِ یتامیٰ ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں مستحق خاندانوں کی مدد کے لئے 50 بیوہ خواتین میں راشن جبکہ 50 یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ۔منتظمین کے مطابق یتیم بچوں کو ایک ہزار روپے نقد عیدی دی گئی جبکہ بچیوں کو عید کے لئے سوٹ فراہم کئے گئے ۔ اس کے علاوہ انر ویل کلب ملتان سینٹرل کی سرپرست زیبا جاوید کی جانب سے 25 بچیوں کو فی کس 500 روپے نقد عیدی بھی دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر شعبہ خواتین ضلع ملتان شریفاں مقصود نے کہا کہ یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی کفالت معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔