کنواں کھودتے مٹی تلے دبنے والا شخص بحفاظت نکال لیا گیا

کنواں کھودتے مٹی تلے دبنے والا شخص بحفاظت نکال لیا گیا

میلسی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)کنواں کھودتے مٹی تلے دبنے والا شخص ریسکیو کی بروقت کارروائی سے بچ گیا،

 دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔نواحی علاقے موضع جہانپور میں کنواں کھودنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے صدیق نامی شخص دب گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم پر موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مٹی تلے دبے شخص کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں دفعہ 144 کے تحت تین فٹ سے زائد کھدائی پر پابندی عائد ہے ۔ متعلقہ شخص کے خلاف کھوئی کھودنے پر مقدمہ کا اندراج بھی کرا دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں