تجارتی مراکز میں شدید ترین ٹریفک جام ، معمول، شہری خوار
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) شہر کے مصروف تجارتی مرکز صادق بازار میں شدید ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
بازار کے اندر گاڑیوں’ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے داخل ہونے کی وجہ سے رش اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ پیدل چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ خریداروں’دکانداروں اور راہگیروں کو گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہنا پڑتا ہے ۔