پولیس پر فائرنگ، ساتھی کو زخمی کرنیوالے ملزموں پر مقدمہ

پولیس پر فائرنگ، ساتھی کو زخمی  کرنیوالے ملزموں پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو زخمی کر کے فرار ہونے کے الزام میں شامل ہیں۔

شاہ رکن عالم پولیس کے مطابق دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ملزموں نے تیزی سے پیچھے مڑنے کی کوشش کی، جس سے موٹرسائیکل سلپ ہو گئی اور وہ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا۔ زخمی ملزم عبداللہ کے نام سے شناخت ہوا اور وہ ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں