دو افراد نے موٹرسائیکل پرلفٹ دیکر شہری سے موبائل فون چھین لیا
کرم پور(سٹی رپورٹر)دو افراد نے موٹرسائیکل پرلفٹ دیکر شہری سے موبائل فون چھین لیا۔
تفصیل کے مطابق ہریاول شیر موڑ کے رہائشی مرتضیٰ نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے اڈا ہری چند پیدل جا رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے لفٹ کا بہانہ بنا کر اسے اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ کچھ فاصلے پر سنسان جگہ پہنچ کر دونوں نے اس کی جیب سے زبردستی قیمتی موبائل فون نکال لیا اور اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری اور علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل فون برآمد کر کے ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔