ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی بندش کا شیڈول جاری

ترقیاتی کاموں کے باعث  بجلی بندش کا شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو کے ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام۔۔۔

 گرڈ اسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی چند فیڈرز سے 13 اور 14 مارچ 2026ء (جمعہ و ہفتہ) کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔13 مارچ کو ملتان سرکل کے 11 کے وی وومن یونیورسٹی، شاخ مدینہ اور پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ فیڈرز سے صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک بجلی بند رہے گی۔14 مارچ کو 11 کے وی اکبر شاہ، نیو گرے شاہ، ماڈل ٹاؤن، بچ ولاز، واپڈا ٹاؤن فیز 1، ایم ڈی اے ، ڈیہڑ، نیو ایئر پورٹ، عمر فاروق، وومن یونیورسٹی، شاخ مدینہ اور پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ فیڈرز سے صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک بجلی معطل رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں