ملتان میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی

ملتان میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول کی آزادی کا عزم دہرایا

ملتان (کرائم رپورٹر)ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی شیعہ علماء کونسل تحصیل و ضلع کی جانب سے یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور قبلہ اول کی آزادی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی سخت مذمت کی گئی۔مظلوم فلسطینیوں اور ایرانیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے جبکہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف یاداشتیں بھی منظور کی گئیں۔ اس ضمن میں نواں شہر چوک پر احتجاجی ریلی منعقد کی گئی، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری، علامہ سید علی سجاد نقوی، بشارت عباس قریشی، مخدوم سید ظہور حسین شمسی، مہر شاہد عباس اور دیگر نے کی۔ریلی میں علامہ باقر نقوی، علامہ غلام شبیر حیدری، مولانا حسین بخش سروری، مولانا انجینئر کاشف حسین حیدری، مولانا مظہر حسین کھرل، علامہ سید محمد رضا نقوی اور دیگر شریک ہوئے ۔ شرکاء نے \"یہ ہماری درسگاہ کربلا کربلا\" اور \"لبیک یا حسین\" کے نعرے لگائے جبکہ امریکا و اسرائیل کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں