پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،9گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر میں منشیات فروشی کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔
گلگشت پولیس نے ملزم سمیع وقاص سے 1600 گرام چرس ،بی زیڈ پولیس نے ملزم دلشاد سے 40 لٹر شراب قبضے میں لی، جبکہ کوتوالی پولیس نے ملزم فید اور ملزم ارشد سے بالترتیب 20-20 لٹر شراب برآمد کی۔ الپہ پولیس نے ملزم شہباز اور ملزم ناصر سے 30-30 لٹر شراب قبضے میں لی۔دہلی گیٹ پولیس نے ملزم کاشف حسین سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کی۔ مظفرآباد پولیس نے ملزم عمران سے 610 گرام چرس اور ممتازآباد پولیس نے ملزم طارق سے 10 لٹر شراب قبضے میں لے لی۔