ایس ایس پی کا سٹیڈیم کا دورہ ، پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے شہر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تحت ہونے والے میچز کی سکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لینے کے لئے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔
دورے کے دوران انہوں نے ممکنہ طور پر ٹیموں کے آنے اور جانے کے روٹس کا بھی معائنہ کیا تاکہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کی آرام گاہ سے لے کر کرکٹ سٹیڈیم تک سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔حیدر علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں امن و امان کے مکمل انتظامات کئے جائیں تاکہ میچز کے دوران کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیش نہ آئے ۔