رمضان المبارک قربانی وایثار کا درس دیتا ، شبیر احمد جٹ
مستحق نادار اور غریب افراد کی ضروریات کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں، بیان
میلسی (نامہ نگار )معروف تاجر و ممبر سپریم کونسل مرکزی تنظیم انجمن تاجران چودھری شبیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ رحمتوں اور برکتوں والا ہے ۔جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ،یہ ماہ مبارک ہمیں قربانی و ایثار کا درس دیتا ہے ۔اس ماہ مقدس میں ہمیں اپنے رشتہ داروں پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے ۔ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک میں مستحق نادار اور غریب افراد کی ضروریات کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں۔روزہ ہمیں برائیوں سے بچاتا ہے روزہ بہترین عبادت ہے جس کا اجر و ثواب اللہ تعالیٰ ٰ اپنی نعمتوں کے ذریعے عطاء کرتا ہے ،ہمیں اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اللہ تعالیٰ کا قرب اور اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرنی چاہیے ۔