پرائس کنٹرول سرگرمیاں تیز ،اوورچارجنگ پر کارروائی کی ہدایت

پرائس کنٹرول سرگرمیاں تیز ،اوورچارجنگ پر کارروائی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کااجلاس، عید پر صفائی اورجاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں عید کے موقع پر شہر کی صفائی، بازاروں اور شاہراہوں کی سجاوٹ اور بیوٹیفکیشن کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شہر کی اپ لفٹنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پرائس کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کو پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ کے خلاف فوری کارروائی کا ٹاسک دیا۔انہوں نے جمعۃ الوداع کے موقع پر مساجد اور قبرستانوں کی خصوصی صفائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جبکہ عید کے دوران شہر کی سجاوٹ اور پھولوں کی نمائش کے انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں