پولیس نے نبیل گینگ کے ملزم گرفتار کر لیے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی ہدایات پر خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ صدر میاں چنوں پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث نبیل گینگ کے سرغنہ نبیل ولد شہباز مسیح اور ساتھی احتشام ولد شوکت گل سکنہ 135-16L کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 03 لاکھ 84 ہزار روپے نقدی، ایک موٹر سائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ خانیوال پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور ریکوری کی توقع رکھتی ہے ۔