گرانفروشی پر 2دکانیں سیل ،3افراد زیر حراست
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مختلف مارکیٹوں، دکانوں اور مراکز پر 3219 انسپکشنز کی گئیں۔ دورانِ چیکنگ گرانفروشی اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،۔۔۔
2 دکانیں سیل کی گئیں اور 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی کہ مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔