ڈی ایس پی کی ٹرانسپورٹرز کو وارننگ

 ڈی ایس پی کی ٹرانسپورٹرز کو وارننگ

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ساجد نے عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایہ اور۔۔۔

 دیگر خلاف ورزیوں پر ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کی۔ کرایہ نامہ گاڑی میں نمایاں طور پر چسپاں ہوگا اور حد سے زیادہ مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے ۔ چھت پر مسافروں کی بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک ڈیوٹی اور آمدورفت کے مؤثر انتظام کے لیے میٹنگ بھی منعقد کی گئی تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں