واپڈا کی چھاپہ مار کارروائی میں 4 بجلی چور گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (MEPCO) کی سرویلنس ٹیموں نے ضلع کوٹ ادو کے۔۔۔
مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار بجلی چور گرفتار کر لیے ۔ ملزمان محمد اعجاز، منور حسین، قیصر علی اور محمد شکیل نے میٹروں میں سوراخ کر کے اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی، جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ موقع پر سرویلنس ٹیم کے اہلکار منیر حسین، حسین، مہر محمد یعقوب، راشد حسین، علی اعجاز، شمس الرحمٰن، اکبر علی، مبین عزیز، مرانا جاوید اقبال اور عبدالرحمان موجود تھے ۔ متاثرہ میٹر قبضے میں لے لیے گئے اور ملزمان کے خلاف دفعہ 462I کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی مدعیت میں قانونی کارروائی شروع کر دی۔