وہاڑی میں آگاہی پاکستان کا رمضان افطار ڈنر

وہاڑی میں آگاہی  پاکستان کا رمضان افطار ڈنر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) آگاہی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بارک اللہ کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ افطار پارٹی میں معزز مہمانوں، بینکاروں، دوست احباب اور۔۔۔

 مقامی شخصیات سمیت احسان نذیر، قتیل اشرف، مبین شہزاد، اسامہ ملک، محمد عبداللہ، محمد عمران، محمد اویس اور ساجد علی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔بارک اللہ نے افطار ڈنر سے خطاب میں رمضان المبارک کی روح، بھائی چارہ، ایثار اور خدمت خلق کے پیغام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگاہی پاکستان معاشی طور پر کمزور طبقات کو مالی سہولیات فراہم کر رہا ہے ، جس میں چھوٹے قرضے ، مالی رہنمائی، کاروباری تربیت اور مائیکرو فنانس پروگرامز شامل ہیں تاکہ افراد اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں اور باعزت روزگار کے مواقع حاصل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں