ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون،اوورچارجنگ پر جرمانے

ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون،اوورچارجنگ پر جرمانے

گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی:عثمان طاہر

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع مظفرگڑھ میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی نگرانی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کی انسپکشن کی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ضلع بھر میں گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1916 انسپکشنز کیں، جن میں اوورچارجنگ کے 20 کیسز سامنے آئے ۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رکھا گیا ہے اور کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی یا ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں