خانیوال میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

خانیوال میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے تمام محکموں کو مکمل تعاون کی ہدایت کردی دی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) بدلتے موسم کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں ہدایت دی کہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل سطح پر قائم ایمرجنسی ریسپانس کمیٹیوں کو فعال کریں اور ڈینگی کے تدارک کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں۔محکمہ صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں تیز کریں، میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے ، اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر بلڈنگ سیل کرکے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔اجلاس میں اریگیشن اور پی ایچ اے افسران کی جواب طلبی بھی کی گئی تاکہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت نہ رہے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام محکمے باہمی کوآرڈینیشن سے ضلع کو ڈینگی فری بنانے کے لیے سرگرم رہیں۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی اور اپنے شعبوں سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں