جبیب تراشوں، موبائل چوروں نے عید خریداری مشکل بناد ی
سرکل تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں متعدد شہری وارداتوں کا شکار ہو گئے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) مصروف بازاروں میں جیب تراشوں اور موبائل چوروں نے عید کی خریداری کو مشکل بنا دیا۔ سرکل تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں متعدد شہری وارداتوں کا شکار ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق اشرف سکنہ 421 ای بی دو موبائل اور 20 ہزار روپے نقدی کے ساتھ بازار آیا، جو نامعلوم جیب تراش نے چوری کر لیے ۔ زیشان سکنہ اپنے بلاک میں ہمشیرہ کے ساتھ خریداری کے دوران موبائل کھو بیٹھا۔ ایک سرکاری ملازم عمران سے بھی سرکاری موبائل چوری ہو گیا۔ احمد سکنہ 451 ای بی سے موبائل اور 17 ہزار روپے نقدی لے کر چور فرار ہو گیا۔اس کے علاوہ فیاض سکنہ حبیب کالونی کا نامعلوم چور سویاں کا ٹوکرا مالیتی 40 ہزار روپے لے کر فرار ہو گیا۔پولیس ماڈل ٹاؤن نے وارداتوں پر تفتیش شروع کر دی ہے ، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی حکمت عملی غیر مؤثر ہے اور مصروف بازاروں میں شہری محفوظ محسوس نہیں کرتے ۔ شہریوں نے عید کے موقع پر اضافی سکیورٹی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔