مویشی پال حضرات ویکسی نیشن لازمی کروائیں:رضوان منظور
حفاظتی ٹیکے جانوروں کی صحت بہتر رکھتے اور معاشی نقصان سے بچاتے ہیں
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) سینئر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان منظور نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو موزی اور مہلک امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت ویکسی نیشن لازمی کروائیں۔ باقاعدہ حفاظتی ٹیکہ جات نہ صرف جانوروں کی صحت بہتر رکھتے ہیں بلکہ معاشی نقصان سے بھی بچاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک وہاڑی ڈاکٹر محسن علی بھٹی کے احکامات پر لائیو سٹاک افسران اور عملہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مویشیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اور سول وٹرنری ہسپتال میں علاج معالجے کے لیے آنے والے شہریوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ڈاکٹر رضوان منظور نے موبائل یونٹس کی افادیت پر بھی زور دیا، جو کسانوں کے لیے سہولت کا سبب بن رہی ہیں اور جانوروں کی صحت اور پیداوار دونوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔اس موقع پر مویشی پال فارمرز محمد جاوید، عمران پاشا، اور ارسلان احمد راؤ نے محکمہ لائیو سٹاک کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایسے افسران اور ملازمین ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔