گوادر میں شہید میلسی کا جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
نماز جنازہ میں کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور فوجی حکام نے شرکت کی
وہاڑی ،میلسی (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار، نمائندہ دنیا )گوادر میں شہید میلسی کا جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ،میلسی کے علاقہ فتح پور کا نوجوان راؤ عدنان کی شہادت کی خبر ملتے ہی فتح پور اور میلسی میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وطن اور امن کے لیے جان قربان کرنے والے قوم کے لیے فخر ہوتے ہیں۔شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ اہل علاقہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔