ضلع وہاڑی میں آٹے کی وافر مقدار موجود :امجد منیر
55 آٹا سیل پوائنٹس فعال ہیں ، آٹے کا تھیلا 850 روپے میں مل رہا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حافظ محمد امجد منیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ/ کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کی ہدایت پر عوام کو سستا آٹا اور سستی چینی فراہم کی جا رہی ہے ۔ضلعی سطح پر قائم کیے گئے خصوصی آٹا سیل پوائنٹس ماڈل بازار وہاڑی اور بورے والا میں 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے 850 روپے میں دستیاب ہیں۔ ضلع میں مجموعی طور پر 55 آٹا سیل پوائنٹس فعال ہیں ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے یقین دلایا کہ ضلع وہاڑی میں آٹے کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی قسم کی کمی نہیں ہے ، تاکہ عید اور دیگر مواقع پر شہریوں کو آسانی سے آٹا اور چینی فراہم کی جا سکے ۔