امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نفرت بڑھ رہی :یوسف کسیلیہ

 امریکہ اور اسرائیل کے خلاف  نفرت بڑھ رہی :یوسف کسیلیہ

گگو منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ ایران نے۔۔۔

امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جو دنیا کے لیے واضح پیغام ہے کہ ظلم کے خلاف مزاحمت کامیابی کی راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے اور بحیرہ ہرمز کے مسئلے پر امریکی موقف ناکام ہوا۔ اسرائیلی و امریکی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انصاف اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں