وہاڑی جامع مسجد غلہ منڈی میں دستار بندی کی محفل
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) جامع مسجد غلہ منڈی میں دستار بندی کے حوالے سے محفل پاک کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
، جس کی صدارت استاد العلماء حضرت علامہ مولانا محمد امجد سعیدی نے کی جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد مسعود احمد قادری نے کیا۔ پروگرام کی نگرانی صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری طاہر شریف گجر اور دیگر انجمن آڑھتیاں نے کی۔محفل میں قائم مقام صدر مرکزی انجمن تاجران یونس بھٹی، جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال، سیکرٹری نشر و اشاعت راؤ تصور، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر سہیل منظور اور راؤ علی اکبر سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے کہا کہ ایسی روحانی اور باوقار تقریبات معاشرے میں دینی اقدار، محبت اور اخوت کو فروغ دیتی ہیں۔