موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو افراد شدید زخمی

موٹر سائیکل سلپ ہونے  سے دو افراد شدید زخمی

وہاڑی (خبرنگار ) مترو میلسی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔۔۔۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار مترو سے میلسی کی جانب جا رہے تھے اور توازن بگڑنے سے گر گئے ۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری پہنچ گئی اور زخمیوں 45 سالہ ساجد ولد احمد شیر اور 40 سالہ صوبیہ بی بی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں