بچی کے علاج میں غفلت کا نوٹس صحت حکام متحرک
گگومنڈی (نامہ نگار) حصاریہ کالونی کی رہائشی 3 سالہ بچی خدیجہ پانچ ماہ قبل کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئی تھی۔ والدین کا الزام ہے کہ زخمی حالت میں سرکاری ہسپتال گگومنڈی لے جانے پر موجود ڈاکٹر شاہد نے معمولی مرہم پٹی کے بعد بچی کو گھر بھیج دیا۔۔۔
، جس سے بچی کی حالت بگڑ گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں سے رپورٹ طلب کی۔ سی ای او ہیلتھ کی ہدایت پر ڈاکٹر ثاقب اسحاق، سینٹری انسپکٹر علی اصغر، نائب تحصیلدار محمد شکیل، حلقہ پٹواری اسلم فراز، سیکرٹری یونین کونسل محمد مشتاق چشتی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم متاثرہ بچی کے گھر پہنچی۔متاثرہ والدین نے بتایا کہ بچی کے زخم تو ٹھیک ہو گئے ہیں، لیکن دماغی حالت ابھی بھی خراب ہے