خانیوال میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار

خانیوال میں پیپلز پارٹی کے  کارکنوں کے اعزاز میں افطار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے پارٹی کارکنان، عہدیداران اور معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔۔۔۔

 تقریب میں ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد ارشاد گادھی، ضلعی صدر میر واثق سرجیس، تحصیل جنرل سیکرٹری مظہر رخسار، سابق صدر بار رانا جعفر علی خان اور دیگر قائدین و کارکنان شریک ہوئے ۔رانا خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک شدید معاشی بحران، تیل کی بڑھتی قیمتوں اور غربت سے دوچار ہے ، جبکہ مسلح افواج بیرونی خطرات کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں