ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او کے ہسپتال جیل ، سیف سٹی کنٹرول کے دورے
وہاڑی (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع بھر میں عیدالفطر کے موقع پر خوشیاں مختلف طبقات کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ جاری رہا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال، دارالامان، ڈسٹرکٹ جیل اور سیف سٹی کنٹرول روم کے دورے کیے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں، تیمارداروں، ڈاکٹرز اور عملے کو عید کی مبارکباد دی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں تحائف اور ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں جبکہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں گئیں اور اصلاح و تربیت پر زور دیا گیا۔سیف سٹی کنٹرول روم کے دورے کے دوران جدید کیمروں اور فیشل ریکگنائزیشن سسٹم کا جائزہ لیا گیا۔