کوٹ ادو :عید کے روز ہلکی بارش ، موسم خوشگوار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عید الفطر کے روز کوٹ ادو اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا،
تاہم عید کی روایتی رونقیں ماند پڑ گئیں۔ بارش کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد گھروں تک محدود رہی اور عید گاہوں، تفریحی مقامات اور بازاروں میں رش معمول سے کم دیکھنے میں آیا۔ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم بچوں اور نوجوانوں کی تفریحی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور بازاروں میں گہما گہمی بھی کم رہی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار بنایا، وہیں عید کی خوشیوں میں کچھ کمی بھی کردی۔اسی دوران موسم کی تبدیلی کے باعث سردی دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے اور صبح و شام کے اوقات میں شہری اور کسان ٹھنڈی ہواؤں سے متاثر ہو رہے ہیں ۔