پنجاب شطرنج چیمپئن شپ کا اعلان
ملتان(سپورٹس رپورٹر) چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب نے پنجاب شطرنج چیمپئن شپ سائیکل 2026 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے ۔
اپریل اور مئی کے دوران صوبہ بھر میں ضلعی، ڈویژنل اور پروونشل سطح پر مقابلے ہوں گے ۔ تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور ضلعی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی تیاری مکمل کریں۔ ضلعی اور ڈویژنل مقابلوں سے کامیاب کھلاڑی مئی میں پروونشل چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ، اور پھر نیشنل چیمپئن شپ 2026 میں پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ایسوسی ایشن نے باہمی تعاون اور زیادہ سے زیادہ شرکت کی تلقین کی ہے ۔